• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمد کا ہدف پورا نہ ہونے کی خبریں بےبنیاد، شوگر ملز ایسوسی ایشن

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پنجاب زون) نےچند عناصر کی جانب سے پھیلائی گئی ان خبروں کی وضاحت کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ شوگر ملوں نے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمد کا کوٹہ پورا نہیں کیا۔ترجمان نے کہا کہ ایسی خبروں میں بالکل صداقت نہیں۔ترجمان کے مطابق پاک افغان بارڈر گزشتہ کئی روز سے بند ہے اور تجارت مکمل طور پر رکی ہوئی ہے۔ اس وقت بارڈر پر تقریباََ چھ ہزار ٹن چینی کے کنٹینرز کھڑے ہیں جو دونوں ملکوں میں تجارت کی بندش کے باعث رُکے ہوئے ہیں ۔ اس صورتحال میں ایسی خبروں کا پھیلانا ملک کی ایک بڑی صنعت کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔
اہم خبریں سے مزید