کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کو جعلی قراردینےکےکراچی یونیورسٹی کےاقدام کو عدلیہ پر حملہ قراردیاہے، صدرکراچی بار عامرنواز وڑائچ اور جنرل سیکرٹری اختیارعلی چنہ نےایک مذمتی بیان میں کہاہےکہ ہم کراچی یونیورسٹی کےاس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں، کراچی یونیورسٹی کےسنڈیکیٹ نےجسٹس طارق محمود جہانگیری کوسنےبغیر ڈگری جعلی قراردیکر غیر قانونی اقدام کیاہے، 33سال پرانی ایل ایل بی کی ڈگری کوجعلی قراردیناغیرمنصفانہ اور قوائد و ضوابط کے خلاف ہے۔