اسلام آباد( رانا غلام قادر) معلوم ہوا کہ وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی کو چیرمین ایف پی ایس سی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرا ئع کے مطابق وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت نے ان کی تقرری کی منظوری دیدی ہے.۔ وہ آرمی سے ریٹائرمنٹ کے بعد اس عہدے کا چارج سنبھالیں گے ۔ یاد رہے کہ چیرمین ایف پی ایس سی کا عہدہ اگست 2023 سے خالی ہے جس کی وجہ سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس بھی نہیں ہوسکا۔