اسلام آباد (نمائندہ جنگ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ختم نبوت کے حوالے سے آپ کا آخری مختصر فیصلہ لائق تحسین ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے خط میں لکھا کہ وفاقی شرعی عدالت کے سودی نظام ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف مختلف بنکوں کی اپیلوں کو جلد نمٹایا جائے۔خط میں کہا گیا کہ وفاقی شرعی عدالت کے گزشتہ سال کے فیصلے میں مالیاتی نظام کو پانچ سال کے اندر سود سے پاک کرنے کا حکم دیا گیا ہے، فیصلے کے خلاف مختلف بنکوں کی دائر اپیلوں کو جلد نمٹایا جائے۔