• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاری بولنے والے لاکھوں مہاجروں کو دہری ہجرت کا اعزاز حاصل، ایم کیو ایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماء و رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بسے بہاری زبان بولنے والے لاکھوں مہاجروں کو دوہری ہجرت کا اعزاز حاصل ہے جنہوں نے پاکستان کے نام پر 1947ء میں اپنا گھر بار چھوڑا اور پھر 1971ء میں مشرقی پاکستان کے بنگلہ دیش بننے کی صورت میں ایک بار پھر اُس ہی عمل کو دوہرا کر تاریخ رقم کی مگر آج بھی چند ناعاقبت اندیش افراد انہیں ملکی شناخت سے محروم رکھ کر اُن کی قربانیوں کو فراموش کر رہے ہیں، بہاری زُبان بولنے والوں کی تیسری نسل آج اِس مُلک میں پروان چڑھ رہی ہے مگر شاختی کارڈ میسر نہ ہونے کی وجہ سے اُن پر تعلیم و معاش کے تمام دروازے بند ہیں محدود وسائل کے باوجود یہ لوگ مُلکی معیشت کو سنبھالنے میں اپنا کردار نبھا رہے ہیں، خواجہ اظہار الحسن کا مزید کہنا تھا کہ 60لاکھ سے زائد بہاری وطنِ عزیز کے معاشی حب کراچی میں مقیم ہیں سِتم ظریفی یہ کے افغان پناہ گزینوں کو تو نارا کارڈ بنا کر دے دیئے گئے مگر سب سے زیادہ محب وطن طبقے کو مُلکی شناخت سے محروم رکھ کر اِدھر ہم اُدھر تم کے نعرے کو آج بھی تقویت دی جارہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید