• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ فیصل کالونی سے کورنگی انڈسٹریل ایریا جانیوالے ملیر ندی پل پر گڑھا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی محکمہ انجینئرنگ کی عدم توجہ اور لاپروائی کے باعث کراچی کے پلوں پر گڑھے گہرے ہونا شروع ہوگئےہیں شاہ فیصل کالونی سے کورنگی انڈسٹریل ایریا جانے کے لئے ملیر ندی پل پر تین سے چار مربع فٹ کاگڑھا ٹریفک کے لئے مسائل پیدا کر رہا ہے خاص کر رات کے اوقات میں پل پر اندھیرا ہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات ہو رہے ہیں یہاں سے گزرنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ پل پر پہلے معمولی گڑھا تھا جو اب بڑھا ہو گیا ہے جبکہ سنگر چورنگی سے شاہ فیصل جاتے ہوئے ملت ٹاون کے ساتھ ٹریک ٹوٹنے کی وجہ سے کئی دنوں سے بند ہے اور ٹریفک کے لئے مکمل بند ہےلیکن کے ایم سی محکمہ انجینئرنگ جس کی شہر میں تمام پلوں کی دیکھ بھال کی زمہ داری ہے مسلسل لاپروائی کا مظاہرہ کر رہا ہے شہر کے دیگرپلوں اور فلائی اوورزکی صورتحال بھی اچھی نہیں ہےان پر بھی ٹوٹ پھوٹ اور گڑھے نظر آتے ہیںذرائع کا کہنا ہے محکمہ انجینئرننگ کے پاس پلوں کی حفاظت یاانہیں چیک رکھنےکا کوئی نظام نہیں ہے میئر آفس کے ایم سی بلڈنگ سے اس شعبے کا دفتر دور جمشید کوارٹرز میں ہونے کے باعث انجینئرز اور دوسرا اسٹاف مرضی سے آتا اور جاتا ہے وقت اور حاضری کی کوئی پابندی نہیں ہے شعبےکے بعض ملازمین کا کہنا ہے شعبےکے ڈی جی سمیت دیگر اعلیٰ افسران خود وقت پر دفتر نہیں آتے تو شہر میں انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے لئے کیا پلاننگ ہو گی ۔
اہم خبریں سے مزید