• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاریوں کے بارے میں الفاظ پر رکن سندھ اسمبلی معافی مانگیں، اسلم خان، احتجاج کا عندیہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی گرینڈ الائنس کے چیئرمین محمد اسلم خان نے سندھ اسمبلی میں بہاریوں کے بارے میں ادا کئے گئے الفاظ کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ متعلقہ خاتون رکن سندھ اسمبلی فوری معافی مانگیں، بصورت دیگر ہم احتجاجی مہم شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے اورنگی ٹاؤن میں جلسہ کریں گے۔ الائنس کے چیئرمین نے مطالبہ کیا کہ بہاریوں کو ان کا کلیم دیا جائے اور مزید لوگ جو بنگلہ دیش میں پاکستان کے نام پر مہاجر کیمپس میں رہ رہے ہیں، انہیں فوری واپس بلا کر کراچی میں بسایا جائے ۔ وہ بدھ کو یہاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔
اہم خبریں سے مزید