• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججوں کی تعداد بڑھانے والے بل پر کوئی قباحت نظر نہیں آتی، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال عدلیہ سے متعلق اصلاحاتی قانون سازی کیا درست اقدام؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ ججوں کی تعداد بڑھانے والے بل پر کوئی قباحت نظر نہیں آتی۔ججوں کی تعداد بڑھانے پر زیادہ اعتراض نہیں ہونا چاہئے،اگر عدالت کی مرضی نہیں ہے تو حکومت عدالت کو مجبور نہیں کرسکتی کہ وہ ججز لگائے،پروگرام میں تجزیہ کار ریما عمر ،عمر چیمہ ،شہزاد اقبال اور سلیم صافی نے اظہار خیال کیا۔تجزیہ کارریما عمر نے کہا کہ کچھ بہت برے بلز ہیں کچھ غیر جانبدار بلز ہیں ۔بدقسمتی سے کوئی بھی ایسا بل نہیں ہے جو بہت اچھا بل ہے،پاکستان کو اس کی ضرورت تھی ۔ بہت سوچ سمجھ کر اس کا ٹیکسٹ لکھا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید