• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ KP کے جعلی دستخط پر سرکاری تعلیمی ادارے کے 2 افسران کو نوٹس جاری

پشاور( ارشد عزیز ملک )خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے جعلی دستخطوں کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں BPS-19کے افسران کو ہٹانے کے لیے جاری کردہ دو شوکاز نوٹسز جعلی ہیں۔ یہ ابھی تک تحقیقطلب ہے کہ آیا یہ نوٹسز اصلی ہیں یا جعلی ہیں؟ معتبر ذرائع نے اس نمائندے کو بتایا کہ صوبائی انسپکشن ٹیم (PIT) نے دونوں افسران کو بدعنوانی اور اختیارات کے غلط استعمال کا مرتکب پایا اور وزیر اعلیٰ کو رپورٹ بھیجی۔ اس کے جواب میں، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور جو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بھی ہیں، نے زاہد حسین اور عارف شاہ کو شوکاز نوٹسز جاری کیے، اور انہیں ایک ہفتے کے اندر جواب دینے کی ہدایت کی۔ تاہم دونوں افسران نے کوئی جواب نہیں دیا اور دعویٰ کیا کہ KPEF کے منٹس کو ان کے دفتر کے ساتھیوں نے تبدیل کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید