• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

88 ممالک میں 20 ہزار پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کی، تفصیلا ت قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ دستاویز کے مطا بق 88ممالک میں 19ہزار997 پاکستانیوں کا بیرون ملک جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف ہو اہے۔ بیرون ملک جیلوں میں دو خواتین سمیت سزائے موت کے 68پاکستانی قیدی پابند سلاسل ہیں بیرون ملک جیلوں میں سزائے موت کے 68 پاکستانی قیدی بھی شامل ہیں۔ ان میں دو خواتین بھی ہیں۔ پاکستانی قیدیوں کو ہشت گردی ،قتل اور منشیات سمگلنگ پر سزائے موت سنائی گئی۔ یہ اعداد وشمار وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کو تحر یری جواب میںبتائی ۔ ہانگ کانگ میں194‘متحدہ عرب امارات میں 5ہزار 2سو 92 ،سعودی عرب میں 10ہزار 4سو32پاکستانی جیلوں میں قید ہیں۔
اہم خبریں سے مزید