• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان جنوبی ایشیا میں زرعی تحقیق کیلئے کم ترین رقم مختص کرنے والا ملک

اسلام آباد(اسرار خان )پاکستان نے جنوبی ایشیائی ممالک میں زرعی تحقیق اور ترقی (R&D) کے لیے سب سے کم رقم مختص کی ہے، جو اس کی زرعی جی ڈی پی کا صرف 0.12 فیصد ہے۔بدھ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے بتایا کہ سارک ممالک میں سب سے کم اخراجات کے ساتھ، اسلام آباد کو اس شعبے کے لیے بین الاقوامی گرانٹس کے حصول میں بھی چیلنجز کا سامنا ہے۔ پینل نے اپنی کارروائیوں اور کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر (NARC) کا ایک آن سائٹ دورہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید