کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نےمہنگائی میں کمی کے تناسب سے پالیسی ریٹ میں 500 بیسس پوائنٹس کی کمی کا مطالبہ کیا ہے۔چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی) کے صدر افتخار احمد شیخ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اگلی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کم از کم 500بیسس پوائنٹس کی خاطر خواہ کمی کا اعلان کرے اور موجودہ شرح سود کو 19.5فیصد سے کم کرکے 14.5فیصد پر لایا جائے۔