• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورڈ آف ریونیو میں بھی ترقی صرف کارکردگی پر ملے گی، مریم

لاہور(نمائندہ جنگ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت بورڈ آ ف ریونیو کے ”کی پرفارمنس انڈیکس“ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا،جس میں بورڈ آف ریونیو سٹرکچر اور سروس ڈلیوری، پلس پراجیکٹ، ریونیو ریکوری، لینڈ مینجمنٹ کے امور پر بریفنگ دی گئی-وزیراعلی کو بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹلائزیشن پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیاگیا،پولیس اور انتظامی افسران کے بعد بورڈ آف ریونیو میں بھی ”کے پی آئی“سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیاگیا-کمشنر، ڈپٹی کمشنر، اے سی، تحصیلدار اور نائب تحصیلدار کی کارکردگی کا تعین ”کے پی آئی“سے ہوگا بورڈ آف ریونیو کے جوڈیشنل ممبرز، ممبر ٹیکس، ممبر کالونیز اور ممبر کنسولیڈیشن کی پرفارمنس کو بھی مانیٹر کیاجائے گا دیہی مرکز مال اور پی ایل آر اے میں انتقال کی بروقت تصدیق کا عمل مکمل کرنے پر سکور اپ ڈیٹ ہوگا -سب رجسٹرار آفس کی کارکردگی رجسٹری کی بروقت تصدیق سے منسلک ہوگی،انتقال سے متعلق امور او راراضی ریکارڈ کی تصحیح بھی کے پی آئی سکور میں شامل ہوگی ”پلس پراجیکٹ“کے تحت ریونیو ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن پر پیشرفت بھی کے پی آئی میں شامل ہے۔
اہم خبریں سے مزید