• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر 10 اور اوپن مارکیٹ میں 25 پیسے تک مہنگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 25پیسےتک بڑھ گئی، یورو کی قیمت میں77پیسے تک کا اضافہ،پاؤنڈ بھی 77پیسے تک مہنگا ہو گیا،بدھ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 10 پیسے کے اضافے سے 278.60روپے سے بڑھ کر 278.70روپے اور قیمت فروخت 5پیسے کے اضافے سے 278.75روپے سے بڑھ کر 278.80 روپے ہو گئی ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 18پیسے کے اضافے سے 279.02روپے سے بڑھ کر 279.20روپے اور قیمت فروخت 25پیسے کے اضافے سے 280.00روپے سے بڑھ کر 280.25 روپے ہو گئی۔ یورو کی قیمت خرید ایک پیسے کی کمی سے 307.40روپے سے کم ہو کر 307.39 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 77پیسے کے اضافے سے 309.10روپے سے بڑھ کر 309.87روپے ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید