• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی ٹاون، پلاٹ کا تنازع، فائرنگ، ایک شخص ہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاون میں پلاٹ کے تنازعہ پر ،دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 5زخمی ہوگئے، فائرنگ کے دیگر واقعات میں 3افراد زخمی ہوئے۔ سرجانی ٹاون تھانے کی حدود سرجانی لیاری سیکٹر 36 جمعرات بازار کے قریب واقع اسنو کرکلب میں دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 5افراد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، اطلاع ملنے پرپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور صورتحال پر قابو پایا۔پولیس کے مطابق مسلح تصادم کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 18سالہ واجد ولد قاسم اور زخمیوں کی 40 سالہ ابراہیم ولد بہادر علی،30سالہ سجاد ولد احمد نواز،30سالہ اسماعیل ولد غلام سرور،حق ولد بخشل اور65 سالہ عبداللہ رسول ولد خیر محمد کے نام سے ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید