لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چوہدری برادران کے درمیان برف پگھل گئی ، چوہدری شجاعت سے پرویز الٰہی کی ملاقات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور میں چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں چودھری وجاہت حسین نے اہم کردار ادا کیا۔ ملاقات کیلئے چودھری وجاہت حسین نے پرویز الٰہی کو قائل کیا کہ چودھری شجاعت آپ سے بڑے ہیں لہٰذا ان کے پاس جائیں۔ چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی نے ملاقات میں ایک دوسرے سے گلے شکوے کئے جبکہ دونوں نے ذاتی اور خاندانی سطح کے معاملات کو مل بیٹھ کر طے کرنے پر اتفاق کیا۔