ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلعی حکومت اور کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کا سانمورانہ میں غیر قانونی منڈی لگانے کے خلاف کریک ڈاون، کثیر تعداد میں جانوروں کے غیر قانونی باڑے مسمار کردیے، واضح رہے کہ کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان ڈویژن نے بدھ کو لگنے والی سانمورانہ منڈی ختم کردی تھی اور یہ مندی بدھ کو ماڈل کیٹل مارکیٹ میں لگائی جارہی تھی لیکن بھتہ مافیا کی زیر سرپرستی موضع سانمورانہ میں غیر قانونی منڈی لگائی جارہی تھی۔