• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس سے تحفظ اور لوٹی گئی رقم واپس دلوانے کا مطالبہ

پشاور( لیڈی رپورٹر)گلبہار کے رہائشی ثاقب جاوید پشاور پولیس چیف، اور ایس ایس پی آپریشن پشاور پشاور سے مطالبہ کیا ہے کہ کاکاخیل ٹاون دلہ زاک روڈکے رہائشی مبینہ نوسر باز احمد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے، پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو جنوری 2024کو انہوں نے احمد سے جس کی گلبہار میں پراپرٹی کا دفتر تھا کے ذریعے ڈھائی مرلے مکان کا سودا کیا اور زر ضمانت کے طور پر 14لاکھ روپے کی ادائیگی، بعد ازاں تین ماہ بعد جب بقایا پیسوں کی ادائیگی کے لئے احمد اور اس کے پارٹنر حیدر سے فون پر رابطہ کیا تو دونون کے موبائل نمبر بند تھے۔
پشاور سے مزید