• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باہرسے افسران کو لاکر تعینات کرنا صوبے کے مفاد میں نہیں، حیات اللہ خان کاکڑ

کوئٹہ(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی کونسل کے رکن حیات اللہ خان کاکڑ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبے کے اعلیٰ افسران نہایت دیانتدار اور قابل ہیں صوبے میں باہر سے لاکر افسران کی تعیناتیاں صوبے کے قابل نوجوانوں کی حق تلفی ہے جبکہ موجودہ حکام صوبے کے عوام کی نفسیات سے بھی واقف ہیں اگرچہ بلوچستان میں تاحال 1947 سے پہلے کی انگریز پالیسی نافذ ہے حکومتی پالیسی میں صوبے کے عوام کی مرضی کو کبھی ترجیح نہیں دی گئی اور نہ ہی آئندہ مستقبل قریب میں ایسے آثار نظر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ سیکرٹری تعلیم صالح محمد ناصر اور سہلرٹرہ صحت صالح بلوچ صوبے کے عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باہر سے لاکر لوگوں کو تعینات کرنا صوبے کے مفاد میں کسی صورت نہیں صوبے کے لوگوں کو اعلیٰ عہدوں پر تعینات کرنے سے مسائل میں خاطر خواہ کمی آئیگی۔
کوئٹہ سے مزید