• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کفایت شعاری، 6 اہم اقدامات، نئی اسامیوں کی تخلیق پر پابندی، 3 سال سے خالی اسامیاں ختم، گاڑیاں بھی نہیں خریدی جائیں گی

اسلام آ باد (رانا غلام قادر،عاطف شیرازی ) وفاقی حکومت نے کابینہ کے فیصلہ کی روشنی میں کفایت شعاری مہم کے سلسلے میں سر کاری محکموں میں نئی آ سا میوں کی تخلیق پر پابندی لگادی جن میں عارضی اور ہنگامی نوعیت کی پوسٹیں بھی شامل ہیں۔ عارضی اور ہنگامی نوعیت کی پو سٹوں کو ایک سال سے زیادہ تسلسل سے جاری رکھنے پر بھی پابندی ہو گی۔ وہ تمام آسامیاں جو گزشتہ تین سال سے خالی ہیں انہیں ختم کردیا جا ئے گا۔ پی ایس ڈی پی پراجیکٹس کیلئے پوسٹوں کی تخلیق اور خر یداری کی اجازت ہوگی ۔ فنا نس ڈویژن نے کفایت شعاری کے اقدامات کے سلسلے میں لگائی پابندیوں کا نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔ تمام وزارتوں اور ڈویژنوں اور کو آفس میمو ر نڈم بھجوادیا گیا جس میں کہا گیا کہ وزارتیں اپنے زیر انتظام محکموں میں ان پابندیوں پر عمل درآ مد کو یقینی بنائیں۔ اس اوا یم کی کا پی ایوان صدر، وزیر اعظم آفس، آڈیٹر جنرل آفس، قومی اسمبلی اور سینٹ سیکر ٹیریٹ، الیکشن کمیشن، اے جی پی آر، ایم اے جی کو بھی بھیجی گئی ۔ ان پابندیوں کا اطلاق موجودہ بجٹ کیلئے کیا گیا ۔ ہر قسم کی گاڑیوں کی خر یداری پر پابندی لگادی گئی ہے البتہ اپریشنل گاڑیوں بشمول ایمبو لینس ،آگ بجھانے والی گاڑیاں ،کوڑا کرکٹ اٹھانے والی گاڑیاں اور تعلیمی اداروں کی گاڑیاں استثنی میں شامل ہیں۔ہسپتالوں ‘ لیبارٹریوں ،زراعت ، کان کنی اور تعلیمی اداروں کیلئے مشینری کی خریداری کی بھی اجازت ہوگی۔سر کاری خرچ پر بیرورن ملک علاج پر پابندی لگادی گئی ہے۔ ان تمام غیر ملکی غیر واجب دوروں پر پابندی لگا دی گئی جن میں حکومت پا کستان کی رقم خرچ ہوگی ۔

kk

اہم خبریں سے مزید