• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی اے ای اے بورڈ کی چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سیف گارڈز معاہدے کی منظوری

اسلام آباد ( آن لائن ) ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے یونٹ 5کیلئے پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان سیف گارڈز معاہدے کی متفقہ منظوری دے دی ہے۔ یونٹ 5کی مجموعی پیداواری صلاحیت 1200 میگاواٹ ہوگی اور توقع ہے کہ یہ منصوبہ 2030 تک مکمل فعال ہو جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ یونٹ 5 قومی گرڈ کو کم کاربن بجلی فراہم کرے گا، جس سے توانائی کے تحفظ اور ماحولیاتی اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔
اہم خبریں سے مزید