• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی کرنسی کی فروخت، ویزا فراڈ پر 5 ملزمان گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے جعلی کرنسی کی فروخت، ویزا فراڈ اور کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر5ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ورک ویزہ کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر 30لاکھ سے زائد روپے ہتھیائے،تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے لاہور نے جعلی پاکستانی کرنسی کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ۔گرفتار ملزم کی شناخت محمد سرور کے نام سے ہوئی ہے ۔ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم کے قبضہ سے ہزار ،ہزار کے 200 نوٹ برآمد ہوئے ۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور نے مائیگرنٹ اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں محمد رحمان اشفاق, علی رضا اور محمد عباس بٹ شامل ہیں۔ملزمان کو لاہور اور شیخو پورہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ورک ویزہ کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر 30 لاکھ سے زائد روپے ہتھیائے۔گرفتار ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے تھے ۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کی شناخت شعیب رفیق کے نام سے ہوئی ہے نملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں مغل پورہ لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ملزم کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث پایا گیا ۔ملزم سے بھاری تعداد میں معروف رجسٹرڈ کمپنی کی جعلی پروڈکٹس برآمد ہوئیں۔ملزم رجسٹرڈ کمپنی کی جعلی پروڈکٹس تیار کرنے ، اسٹاک رکھنے اور فروخت کرنے میں ملوث پایا گیا۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید