اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل فوری روکنے کی استدعا مسترد کر تے ہوئے وفاقی دارالحکومت میں انتظامی حکم کے خلاف درخواست پر حکام سے 7روز میں جواب طلب کرلیا۔ دوران سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ ایم ٹیگ تو اسی لئے لگوایا جا رہا ہے تاکہ موٹر وہیکل کا پتہ چل سکے۔ فا ضل چیف جسٹس نے درخواست گزار وکیل سے مخا طب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کے لئے ہی تو کیا جا رہاتاکہ آپ کو رجسٹر کر لیا جائے ، یہ حکومت کا پالیسی کا معاملہ ہے۔