کراچی (اسد ابن حسن) تین ماہ کے جمود کے بعد نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کراچی کی نئی انتظامیہ نے کاروائیاں شروع کر دی ہیں۔ ایجنسی نے دو مختلف علاقوں ڈیفنس فیز ایٹ اور گلشن اقبال میں چھاپے مارے اور ان چھاپوں میں سات افراد کو گرفتار کر لیا۔ سرکل میں درج ایف آئی آر نمبر 13/26اور 15/26کے مطابق آئی ٹی کمپنی کی آڑ میں غیرقانونی کال سینٹرز چلانے والے ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپس، اسپوفنگ سافٹ وئیر، موبائل فونز اور لاکھوں غیرملکی شہریوں کا بینک ڈیٹا بھی برآمد ہوا ہے۔ ملزمان اسپوفنگ اور بڑے آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث ہیں۔