اسلام آباد( نیو زرپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ایرانی حکومت و عوام سے اظہار یکجہتی اور امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امریکہ، بھارت اور اسرائیل کو تثلیث خبیثہ اور ٹرمپ کی سربراہی میں بننے والے غزہ امن بورڈ کو ڈھکوسلا قرار دیا۔ امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان فوری طور پر نام نہاد غزہ امن بورڈ سے نکل آئے۔ نائب امیر میاں محمد محمد اسلم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل فراست شاہ اور امیر اسلام آباد نصراللہ رندھاوا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو کھل کے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے کی مذمت کرے۔