کراچی( اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے کی ریاض اور مدینہ کیلئے پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں،ایئر لائن ذرائع کے مطابق سعودی عرب کیلئے پروازیں بحیرہ عرب سے ہو کر یمن کے راستے پہنچ رہی ہیں، یورپ اور کینیڈا کیلئے پروازیں افغانستان کے علاقے واخان اور تاجکستان سے ہو کر جا رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کو متحدہ عرب امارات کے لیے یومیہ 2 پروازوں کی اجازت مل گئی۔