• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی حملوں کے بعد ناگزیر حالات کا اعلان، قطر انرجی معاہدوں سے آزاد

دوحہ(اے ایف پی) قطر کی سرکاری توانائی کمپنی نے دواہم آئل تنصیبات پرایرانی حملوں کےبعد ناگزیر حالات کےپیش نظر ’’فورس میژر‘‘ کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد کمپنی طے شدہ معاہدوں سے آزاد ہو گئی ہے، تفصیلات کےمطابق ایران کی جانب سے قطر کی دواہم آئل تنصیبات پر حملوں کےبعدقطر انرجی نےبدھ کو ایل این جی اور متعلقہ مصنوعات کی پیداوار روکنے اورمتاثرہ خریداروں کیلئے ’’فورس میژر ‘‘کا اعلان کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید