کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بدھ کو صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کے ہمراہ ایرانی قونصل خانے کادورہ کیا،جہاں انہوں نے ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ سے ملاقات کی اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور دیگر رہنماؤں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی اور کہا کہ اس سانحے پر سندھ حکومت اور عوام ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔