• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان میں سفارتخانے پر حملہ ہوا تو دنیا بھر میں اسرائیلی مشنز نشانہ ہونگے، ایران

تہران (اے ایف پی) ایرانی مسلح افواج کے ایک ترجمان نے بدھ کے روز دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان میں تہران کے سفارتی مشن پر حملہ کیا تو وہ دنیا بھر میں اسرائیلی سفارتی مشنوں کو نشانہ بنائیں گے۔اسرائیل نے ایرانی حکومت کے نمائندوں کو سفارتخانے سے انخلا کیلئے 24گھنٹے کی مہلت دی تھی۔ ایرانی مسلح افواج کے ترجمان ابوالفضل شکارچی نے ٹیلی ویژن پر براہِ راست گفتگو کرتے ہوئے کہا، "اگر اسرائیل نے اس طرح کے جرم کا ارتکاب کیا تو وہ ہمیں اس بات پر مجبور کر دے گا کہ ہم دنیا بھر میں موجود تمام اسرائیلی سفارت خانوں کو اپنا جائز ہدف بنا لیں۔
اہم خبریں سے مزید