• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹیل ملز کے ملکیتی اثاثہ جات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) پاکستان سٹیل ملز کراچی کے ملکیتی اثاثہ جات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں ، ملز کے اثاثہ جات کاحجم 8 کھرب،28ارب سے زائد ،جولائی سے جنوری تنخواہوں کی مدمیں261.81ملین ادائیگی کی گئی، وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ نے بتایا کہ ملک بھر میں رواں سال گندم کی29ملین میٹرک ٹن سے زائد پیداوار ہونے کی توقع ہے،ادھر وزیر آبی وسائل معین وٹو نے بتایا 2025میں ملک کی آبادی 25کروڑ47لا کھ ہوگئی جبکہ پانی کی فی کس دستیابی899مکعب میٹر ہوگئی ۔وقفہ سوالات میں وزارت صنعت وپیداوارکی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایاگیا کہ پاکستان سٹیل ملز کے مجموعی اثاثہ جات کاحجم 8 کھرب،28 ارب،9 کروڑ،40 لاکھ روپے ہے جس میں طویل مدتی اثاثوں کا حجم 8 کھرب،13 ارب،54 کروڑ،،40لاکھ روپے اورقلیل مدتی اثاثوں کاحجم 14 ارب،54 کروڑ،50لاکھ روپے ہے جولائی سے لیکرجنوری 2026ء تک کی مدت میں ملازمیں کوتنخواہوں کی مدمیں 261.81 ملین روپے کی ادائیگی کی گئی، سٹیل ملز ڈاؤن سٹریم صنعتوں اوررہائشی کالونیوں کی پانی کی فراہمی پرنقصان برداشت کررہی ہے، حکومت کی ہدایت پرجولائی 2024ء کے بعد سے گیس کی فراہمی منقطع ہے اورفی الحال گیس کی فراہمی پراخراجات برداشت نہیں کئے جارہے،رواں سال گندم کی کتنی پیداوار متوقع ہے؟؟، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔

اہم خبریں سے مزید