کراچی (اسٹاف رپورٹر) پہلی پاکستان سپر والی بال لیگ کے لئے فیڈریشن نےکمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو فرنچائز مالکان کے ساتھ مل کر لیگ کے قوانین کو حتمی شکل دے گی، والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب نے کہا ہے کہ لیگ رواں سال دسمبر میں ہوگی، چھ ٹیموں کے درمیان ڈبل لیگ پر میچز ہوں گے، ہر ٹیم میں دو انٹر نیشنل کھلاڑی شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی انڈر18ٹیم اگلے سال ورلڈ کپ میں حصہ لے گی، جس کے لئے 20کھلاڑیوں کا کیمپ لگایا جائے گا۔