• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ون ڈے کپ، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیمپئنز ون ڈے کپ کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت ہفتے سے شروع ہوگی۔ فزیکل ٹکٹ10ستمبر سے فروخت کیے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ 12سے29ستمبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرسٹ کلاس انکلوژر اور جنرل انکلوژر میں 12 سے 22 ستمبر تک مفت داخلے کا اعلان کیا ہے۔ دیگر انکلوژر کے لئےکم سے کم ٹکٹ 200 جبکہ سب سے مہنگا فائنل میں600 روپے کا ہوگا ۔ چیمپئنز کپ 50 اوورز ٹورنامنٹ سنگل لیگ فارمیٹ پرہوگا۔ تمام میچز دوپہر 3 بجے شروع ہوں گے جبکہ 16 ستمبر کو لائنز اور پینتھرز کے میچ صبح ساڑھے نوبجے شروع ہوگا۔ 29 ستمبر کو فائنل ہوگا۔ خیال رہے کہ ڈومیسٹک کنٹریکٹ یافتہ نو کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی پر چیمپئنز ون ڈے کپ اسکواڈ سے باہر کر دیا گیا ہے جن میں علی شفیق، علی زریاب، عارف یعقوب، دانش عزیز، محمد رمیز جونیئر، سعد بیگ، رمیز عزیز، شرجیل خان اور شاویز عرفان۔ شامل ہیں۔ البتہ فٹنس ٹیسٹ پاس اور بحالی مکمل کرنے کے بعد والے حنین شاہ (لائنز)، ثمین گل، سفیان مقیم (دونوں ڈولفنز)اور شاہنواز دہانی کو( وولوز) میں رکھا گیا ہے۔