• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے ہاکی کوچ ایشین چیمپئنز ٹرافی میں بہتر کارکردگی کیلئے پرامید

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے کہا ہے کہ ایشین چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کرے گی، کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ میں دیکھا ہے، صلاحیت اور مہارت دکھائی دے رہی ہے۔ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے فی الحال اس ایونٹ کیلئے ذمے داری دی گئی ہے، مستقبل کے بارے میں فیصلہ پی ایچ ایف کرے گی، ایشین ٹرافی میں بھارت سے مقابلہ ہوگا، اس کی پیرس اولمپکس میں کار کردگی اچھی رہی ہے، پاکستانی کھلاڑیوں نے حالیہ اذلان شاہ اور نیشنز کپ میں بہتر پر فار منس دی ہے، ان میں مشکل حالات میں گیم میں واپس آنے کی خوبی خوش آ ئند ہے، جس سے ان کے دباؤ میں نہ آنے کا اندازہ ہوتا ہے، بعض اہم کھلاڑی اس ایونٹ میں نہیں ہیں جس سے کمبی نیشن متاثر ہوا ہے، مگر کوشش ہوگی کہ ان ہی کھلاڑیوں سے ٹیم کو بہتر پوزیشن میں لائے ہیں۔