• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ٹی 20 بھی آسٹریلیا کے نام، اسکاٹ لینڈ کو شکست

ایڈنبرا (جنگ نیوز) آسٹریلیا نے دوسرے ٹی 20 میں اسکاٹ لینڈ کو 70 رنز سے مات دیدی۔ کینگروز نے چار وکٹ پر 196رنز بنائے،پہلے میچ کے ہیرو ٹریوس ہیڈ پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے، البتہ جوش انگلس نے سنچری اسکور کی۔ ہوم سائیڈ جواب میں 126 پر آؤٹ ہوگئی۔