• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرا لمپکس، پاکستان کے حیدر علی کا ڈسکس تھرو میں برانز میڈل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیرس میں پیرا لمپکس میں پاکستان کے حیدر علی نے ڈسکس تھرو میں برانز میڈل جیت لیا۔انہو ں نے 52.54 کی تھرو کے ساتھ تمغہ اپنے نام کیا۔ فائنل راؤنڈ میں انہوں نے شاندار آغاز کرتے ہوئے 52.28 کی تھرو کی، ان کی دوسری تھرو فاؤل قرار دی گئی۔ تاہم وہ ابتدائی 2 راؤنڈ تک پہلی پوزیشن پر رہے ، اس کے بعد ان کی مسلسل 3 تھرو فاؤل قرار دی گئیں، اس دوران ازبکستان اور کینیڈا کے ایتھلیٹ پہلی اور دوسری پوزیشن پر آگئے۔ ازبکستان کے ٹولیبائے نے 57.28 کی تھرو کے ساتھ گولڈ ، کینیڈا کے جیسی زیسیو نے سلور میڈل حاصل کیا، حیدر علی کا پیرالمپکس میں چوتھا میڈل ہے۔ وہ پاکستان کی طرف سےپیرالمپکس میں حصہ لینے والے واحد ایتھلیٹ ہیں۔