• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ربیع الاول، غیر معمولی سکیورٹی اقدامات ،کنٹی جینسی پلان مرتب کرنے کی ہدایت

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے پولیس کو ہدایات کی ہے کہ ماہ ربیع الاول اور اسکے دواران بالخصوص 8 اور 12 ربیع الاول کے دنوں میں نعتیہ محافل،ذکر و اذکار،وعظ،اجتماعات اور مختلف علاقوں سے برآمد ہونے والی ریلیوں،جلوسوں، مرکزی جلوس اور مرکزی اجتماع گاہ کے لئے پولیس رینج، ڈسٹرکٹس اور زونز کی سطح پر غیر معمولی سیکیورٹی پلان کی ترتیب کو یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں علما ،معروف سیاسی، مذہبی شخصیات سے باقاعدہ شیڈول اجلاس کرکے کنٹی جینسی پلان کی ترتیب،عمل درآمد اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں، تمام مساجد، امام بارگا ہوں ،اہم تنصیبات،سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں، تمام پبلک مقامات وغیرہ پر عوام کے جان و مال کے تحفظ یقینی بنایا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید