کراچی( اسٹاف رپورٹر )کلری پولیس نے رینجرز اہلکار کو شہید کرنے والے لیاری گینگ وار کمانڈر کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق ملزم ماجد عرف لنگڑا کا تعلق لیاری گینگ وار جھینگو گروپ سے ہے اور ملزم جھینگو گروپ کا اہم کمانڈر ہے،ملزم سے 1 پستول برآمد ہوا ہے، ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں نے 13 مارچ 2018 کو بغدادی کے علاقے میں فواد حسین نامی رینجرز اہلکار کو شہید کیا تھا۔