کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے زیر زمین پانی نکالنے پرٹیکس کے نفاذ سے متعلق کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، عدالت نے وفاق اور صوبائی حکومت کو پانی کی کمپنیوں کو جاری لائسنس کا دوبارہ جائزہ لینے ، سندھ بھر میں کمپنیوں کی جانب سے سرکاری اجازت کے بغیر زیر زمین پانی نکالنے پرپابندی عائد کردی اور تمام یونین کونسلز اور کارپوریشنز کو غیر قانونی زیر زمین پانی نکالنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔