• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے امیر مولانا خلیل احمد، مرکزی سینئر نائب امیر صوبائی امیر بلوچستان مولانا عبدالقادر لونی، سرپرست اعلی مولانامیاں محمداجمل قادری، مرکزی جنرل سکرٹری مفتی احمدعلی ثانی، صوبائی امیر خیبر پختونخوا قاضی گل الرحمن نکیال، صوبائی امیر پیرمحمد حسن ناصر ،مرکزی نائب امیر مفتی محمد ریاض جمیل،پیر عبد الرب امجد، صوبائی امیر سندھ مولانا عزیزاحمد شاہ امروٹی، مرکزی نائب امیر مولاناسیدچراغ الدین شاہ ،مولاناڈاکٹرشمس الھدیٰ ، ڈپٹی مفتی شفیع الدین، سکرٹری جنرل مولانامحمودالحسن قاسمی ،قاری مہراللہ، سیکرٹری اطلاعات عبدالستار شاہ چشتی ،نجیم خان ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری مولانا حافظ عبدالاحد کبدانی ،صوبائی محتسب مولانا نیازمحمدقاری ،ثنااللہ فاروقی،قاری اکمل،قاری میاں محمدعظیم انور،ترجمان پنجاب مولانا عبد الحفیظ کھوکھر، جنرل سیکرٹری اورمولانا خالد محمود ازھر نے7 ستمبرکے دن قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کی تاریخی فیصلے پر اکابرین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ7 ستمبرکو یوم الفتح اور تحفظ ختم نبوت کی تجدید عہد قرار دیتے ہیں۔ اکابرین نے طویل جدوجہد سے 7ستمبر 1974ء کو پارلیمنٹ کے تمام ارکان نے متفقہ طور پر آئینی ترمیم کرکے لاہوری وقادیانی مرزائیوں کو غیرمسلم اقلیت قراردیا عقیدۂ ختم نبوت کا تحفظ کسی ایک فرد، ایک جماعت، ایک تنظیم کا کام نہیں، بلکہ پوری امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس عقیدے کی حفاظت کرے۔
کوئٹہ سے مزید