کوئٹہ(پ ر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان کے احساس محرومی کیلئے حقوق کی فراہمی ،طاقت کے استعمال سے اجتناب وقت کی اہم ضرورت ہے حق دو بلوچستان مہم جاری ہے صوبہ بھر میں مہمات کے ذریعے جماعت اسلامی کی دعوت ہر عام وخاص،ہر دروازے تک پہنچانے کی جدوجہدکریں گے بدعنوانی بڑوں کی سرپرستی میں ہورہی ہے احتساب کے ادارے خاموش اور درپردہ ساتھ دے رہے ہیں ۔حساب اور احتساب ،عدل وانصاف ،قانون کی حکمرانی نہ ہونوجوان بے روزگار ،کاروبار تجارت پر پابندی اورمقتدرقوتوں کاقبضہ ہوان حالات میں ترقی امن خوشحالی کے بجائے بدامنی بدعنوانی اورکرپشن وکمیشن ورشوت کا بازارگرم ہوگا ان مظالم کے خلاف سب کو ہمارے ساتھ دیناہوگابلوچستان کوجماعت اسلامی ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتاہے ۔بلوچستان میں قانون کی حکمرانی ،انصاف اورعدل نہ ہونے کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یکم ستمبر سے بلوچستان بھر میں حق دوبلوچستان ،حق دوعوام کو مہم شروع کی گئی ہے مہم کے دوران عشرہ سیرت بھی منایاجارہا ہے ، امرائے اضلاع ،ذمہ داران حق دو مہم کی کامیابی ،عشرہ سیرت اوراستصواب کے عمل کی نگرانی کریں۔