کوئٹہ(پ ر) جمعیت طلباء اسلام پاکستان کی صوبائی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت حافظ محمد ہمایوں چشتی منعقد ہوا جس میں قدیمی تعلیمی درسگاہ سائنس کالج کوئٹہ کو خاکستر ہو جانے کو سنگین واقعہ قرار دیا اس واقعے سےکالج انتظامیہ کی اندرونی چپقلش، اختیارات کی کھینچا تانی اور کرپشن پر پردہ ڈالنے کی کوشش اور پسند ناپسند کی بنیاد پر ملازمین کے ٹرانسفرز کروانے کی سازش جیسے سوالات جنم لے رہے ہیں ۔ اس واقعے کی تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے اور شفاف تحقیقات کیلئے تمام طلباء تنظیموں کے ذمہ دار افراد کو انکوائری کمیشن میں شامل کیا جائےاجلاس میں تمام اضلاع کے ذمہ داران کو پابند کیا گیا ہے کہ دس دن کے اندر اپنے کابینہ کا اجلاس طلب کر کے صوبائی نظم کو رپورٹ پیش کریں ۔