راولپنڈی (جنگ نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان کے گھر آمدان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، شہباز شریف نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کی۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور اہلِ خانہ کو صبر عطا کرے، آمین۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیرِ اعظم کے ساتھ تھے۔