اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی پولیس کے 161افسروں اور جوانوںکی خدمات نئے ضلع ملکہ کوہسار مری کو سونپ دی گئیں تاہم انہیںتنخواہیںضلع راولپنڈی سے ہی ادا کی جائیں گی۔ ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا کے دستخطو ں سے جاری حکم نامے کے مطابق 7 انسپکٹروں ،10 سب انسپکٹروں ، 10 اسسٹنٹ سب انسپکٹروں ، 28 حوالداروںاور 12لیڈی کانسٹیبلوں سمیت 111 جوانوںکو مری پولیس کی کمانڈ میںدے دیا گیا ہے ۔ مری ٹرانسفر کئے گئے انسپکٹروں میںغازی محمد اویس اکرم ، آصف اقبال ، قیصر ندیم ، عامر رفیق ، جبار عباس ، سکندر حیات اور نعیم اسلم شامل ہیں۔