کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ میں قدیمی خستہ حال عمارتوں کو مسمار کرنے پر ایس بی سی اے اور محکمہ کلچرل کے درمیان تنازع سے متعلق کیس میں ایس بی سی اے کو خستہ حال قدیمی عمارتوں کو مسمار کرنے کا اختیار دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں سندھ میں قدیمی خستہ حال عمارتوں کو مسمار کرنے پر ایس بی سی اے اور محکمہ کلچرل کے درمیان تنازع سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ایس بی سی اے سیکشن 14 کے تحت اثار قدیمہ لسٹ میں شامل خستہ حال عمارتوں کو مسمار کرسکتا ہے، کلچرل ڈیپارٹمنٹ کا اثار قدیمہ کی لسٹ میں شامل خستہ حال عمارتوں سے کوئی تعلق نہیں۔