ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 17ستمبر کو ہونے والے پیپرز ملتوی کر دیے۔ بورڈ حکام کے مطابق 17ستمبر کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل ہوگی ، ملتوی ہونے والے پیپرز 19 ستمبر کو ہوں گے، واضح رہے کہ 17 ستمبر کو ایجوکیشن، تاریخ پاکستان اور تاریخ اسلام کا پیپر لیا جانا تھا۔