ملتان(سٹاف رپورٹر ) حافظ معین خالد ٹرسٹ کے زیر اہتمام میلاد ریلی شاہ رکن عالم کالونی ملتان سے نکالی گئی۔ ریلی میں ہزاروں عاشقان رسولﷺ نے باوضو ہو کر درود شریف کا ورد کرتے ہوئے شرکت کی۔ شرکاءکی طرف سے سرکار کی آمد مرحبا کے نعروں سے فضا گونج اٹھی ریلی کی قیادت پیر سید علی حسین شاہ المعروف چادر والی سرکار، حافظ معین خالد، شیخ طارق رشید،جاوید اختر انصاری،مخدوم یزدانی گیلانی، سید ولایت مصطفی گیلانی، مخدوم شہباز حسین جمالی،رانا اقبال سراج، چودھری الیاس، بابو نفیس انصاری، ملک انور علی،ملک عتیق،مرزا شرافت،پیر مدنی رضوی قادری، علامہ اقتدار نقوی اور دیگر شخصیات نے کی۔ریلی میں بڑی تعداد میں کار سوار، موٹر سائیکل سوار، رکشے، بگھیاں بھی شامل تھیں۔جگہ جگہ شرکا پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ اہل علاقہ نے دودھ شربت اور پانی کی سبیلیں لگائیں۔مختلف قسم کا تبرک تقسیم کیا گیا اور قائدین کی دستار بندی کی گئی۔ریلی کے آغاز پر فضا میں غبارے چھوڑے گئے اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ پرندوں کو آزاد کیا گیا۔ ریلی کے اختتام پر قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات تقسیم کئے گئے۔