پشاور( کرائم رپورٹر) پشتہ خرہ میں دو مرلہ مکان کے تنازعہ پر بیٹے نے والدہ کو قتل کردیا ٗرہزنوں نے تین افراد کو لوٹ کر دو کو گولی ماردی ۔جاوید خان ولد روشن خان سکنہ کوزہ گڑھی نے پشتہ خرہ پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنی والدہ کے ہمرا ہ گھر میں موجود تھا کہ اس کا دوسرا بھائی منصور اپنے بیٹے روئید کے ہمراہ آیا روئید نے والد کے حکم پر اپنی داد ی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ملزمان باپ بیٹا فرار ہو گئے پولیس کے مطابق ملزم اپنی والدہ سے دو مرلہ مکان میں اپنا حصہ مانگ رہاتھا ٗمقتولہ محنت مزدوری کرکے بچوں کا پیٹ پالتی تھی