کوئٹہ( پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر سردار سحر گل خلجی ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اعوان اورسینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی نے کہا ہے کہ یوم دفاع 6 ستمبر کو ملک کیلئے دی جانے والی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر کے لئے تمام قومی اداروں کو مل کر ملک کی معاشی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ہمیں وطن کی سلامتی ، استحکام اور ناقابل تسخیر دفاع ہر شے سے زیادہ عزیز ہے۔ یہ بات انہوں نے یوم دفاع کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ضمیر اختر ،ذاکر بنگلزئی ، سلمان درانی ،اسماعیل بنگلزئی،حاجی نوید، میر احمد بنگلزئی ، چوہدری بابر ،فاروق جبارخیل، محی الدین ،عادل دائود ، آغا اسماعیل شاہ ، بابر مقصود ، محمد زبیر ، عرفان اقبال ، حارث رضا ، فیاض جدون ، بخت محمد بازئی ، وقاص احمد ،سلیم سہوترہ ، شاہد بلوچ ، محمد آصف خان حریفال ، عمر آغا، رئیس فقیر محمد اورکوئٹہ سٹی ون زرغون کے صابر راجپوت ، رانا محمد ظفر، ٹکری سعید احمد سمالانی، ملک عالم کاسی ،رانا محمد ظفر،شاہد نذیر، اسد دہوار ،ذیشان مشتاق و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 نے پاکستانی قوم میں ایک ولولہ اور جوش پیدا کیا جسے کوئی پاکستانی نہیں بھول سکتا ، جب ازلی دشمن نے پاک سرزمین پر ناپاک عزائم کے ساتھ حملہ کیا مگر اسے منہ کی کھانی پڑی اس دن افواج پاکستان نے تاریخ کا رخ موڑ دیا اور ہر شہر اور گاؤں مادر وطن کے دفاع کے لئے سیسہ پلائی دیوار بن گیا ۔ انہوں نے کہا کہ دشمن پر یہ واضح کرنا ہوگا کہ اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں اور دھرتی ماں کے دفاع کے لئے پیش کیا گیا شہیدوں کا لہو رنگ لائے گا ۔