کوئٹہ(پ ر) جمہوری وطن پارٹی کےسابق مرکزی نائب صدر سردارجواد ہزارہ نے کہاہے کہ بلوچستان میں وفاقی حکومت کی جانب سے اعلیٰ افسران کی دیگرصوبوں سے تعیناتی بلوچ مسئلے کا حل نہیں روزاول کی طرح ارباب اختیار غیرسنجیدہ اور زمینی حقائق کے برعکس فیصلے کررہے ہیں جس کے نتائج آج عوام بھگت رہے ہیں مگر افسوس حکمرانوں نے اپنی غلطیوں سے کوئی سبق نہیں لیا انہوں نے کہا کہ دیگرصوبوں سے آنے والے افسران کو بلوچستان کی صورتحال کا قطعی اندازہ نہیں افسران اے سی کے کمروں ‘ مراعات اور سیکورٹی کے اندر رہتے ہوئے کس طرح عام آدمی کے مسائل کا اندازہ لگاسکتے ہیں ان کی تعیناتی وقت اورپیسے کے ضیاع کے سواکچھ نہیں ارباب اختیار کوچاہیے کہ وہ بات چیت کا راستہ اپنائیں جو بلوچستان میں امن اورترقی کا واحد راستہ ہے ۔