• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت جیالوں کی محنت کا نتیجہ‘ علی حسن

کوئٹہ ( پ ر) صوبائی مشیر برائے صنعت و حرفت میر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ جیالوں کی لازوال قربانیوں اور شب وروز محنت کا نتیجہ ہے کہ آج بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے ،جلد صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹوزرداری کی ولولہ انگیز قیادت میں پارٹی کے وژن کے مطابق صوبے میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ درایں اثناء صوبائی مشیر علی حسن زہری نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنمائوں ،ضلعی صدور، جنرل سیکرٹریز ، صوبائی ، ڈویژنل اور ضلعی و ذیلی ونگز کے عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔عشائیہ میں پی پی پی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری، رکن قومی اسمبلی اعجاز حسین جکھرانی ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات سربلند جوگیزئی، وزیراعلیٰ کے فوکل پرسن اقبال شاہ ،سینیٹر شیخ بلال مندوخیل ،وزیراعلی کے مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع خطاب کرتے ہوئے علی حسن زہری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے اور پارٹی اپنے جیالوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔آج پارٹی جس مقام پر ہے اس میں کارکنوں کا اہم کردار ہے ۔ جیالوں کے اتفاق و اتحاد کا نتیجہ ہے کہ آج بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مخلص کارکن پارٹی کا قیمتی سرمایہ اور اصل طاقت ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے کارکنوں کو کسی محاذ پر اکیلا نہیں چھوڑا۔ہماری جماعت نے ہمیشہ خواتین کو عزت دیتے ہوئے برابر کے حقوق دئیے اور یہی بات ہمیں دوسری سیاسی جماعتوں سے منفرد کرتی ہے۔
کوئٹہ سے مزید